۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام جمعه کنگان

حوزہ / ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ نے کہا: روایات کے مطابق پیغام غدیر کو دوسروں تک پہنچانا امیرالمومنین (ع) کی نصرت کے مترادف شمار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ حجت الاسلام محمود محمودی نے کنگان شہر میں مبلغین غدیر اور غدیر سے مربوطہ سرگرمیوں میں فعال افراد کے ساتھ منعقدہ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں غدیر اور امامت کی تبلیغ اور اس کے پیغام کو عام کرنا انتہائی ضروری ہے۔

کنگان شہر میں غدیر فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید کہا: روایات کے مطابق پیغام غدیر کو دوسروں تک پہنچانا امیرالمومنین (ع) کی نصرت کے مترادف شمار کیا گیا ہے۔ غدیر خم میں حضرت علی علیہ السلام کے ولایت کے منصب پر فائز ہونے کا واقعہ تاریخ اسلام کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے عید غدیر کی فضیلت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: عید غدیر کی فضیلت کے بارے میں ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے بہت زیادہ احادیث منقول ہیں جیسا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"عید غدیر خم کا میری امت کی عیدوں میں سب سے افضل عید ہے۔ یہ وہ دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل کیا اور اس نے میری امت پر نعمتوں کی تکمیل کی اور اسلام کو ان کے لئے اپنا پسندیدہ دین قرار دیا"۔

حجت الاسلام محمودی نے کہا: واقعہ غدیر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی بقا اور حضرت علی علیہ السلام کے وجود مبارک میں ان کے الہی دور کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .